شمالی بھارت

موربی پل حادثہ، اجنتا کمپنی کو ہائیکورٹ کی نوٹس

گجرات ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کے دن موربی روپ وے بریج کی دیکھ ریکھ کرنے والی کمپنی کو نوٹس جاری کی۔

احمد آباد: گجرات ہائیکورٹ نے چہارشنبہ کے دن موربی روپ وے بریج کی دیکھ ریکھ کرنے والی کمپنی کو نوٹس جاری کی۔

اکتوبر میں اس پل کے حادثہ میں 135 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

چیف جسٹس اروند کمار اور جسٹس آشوتوش شاستری پر مشتمل بنچ نے اجنتا مینوفیچکرنگ لمیٹیڈ کو نوٹس جاری کی۔

ہائیکورٹ نے کہاکہ اس نے 30اکتوبر کے پل حادثہ میں 135 افراد کی ہلاکت کے نیوز اٹیم کا نوٹ لیتے ہوئے ازخود کارروائی شروع کی تھی۔ اگلی تاریخ سماعت 19جنوری مقرر ہوئی ہے۔