شمالی بھارت

ملائم سنگھ یادو نہیں رہے

ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اور اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ معلومات دی، "میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر نہیں رہے - اکھلیش یادو"۔

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے بانی اور اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر ملائم سنگھ یادو کا پیر کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ ان کے کئی اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

یادو کے بیٹے اور اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر یہ معلومات دی، "میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر نہیں رہے – مسٹر اکھلیش یادو”۔

مرکزی حکومت میں وزیر دفاع رہ چکے یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفئی میں پیدا ہوئے۔ وہ اس وقت مین پوری سے ایم پی تھے۔