سوشیل میڈیا

آسٹریلیا: چڑیا گھر سے بھاگے پانچ شیر پکڑے گئے

سڈنی کے تارونگا چڑیا گھر میں صبح ایک شیر اور چار بچے دیکھے گئے۔ فوری طور پر وہاں موجود لوگوں کو ملازمین نے محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ یہاں کے ملازمین نے سخت محنت کے بعد سب کو قابو میں کیا اور بحفاظت ان کے باڑے میں لے گئے۔

سڈنی: آسٹریلیا نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی کے ٹارونگا چڑیا گھر میں چہارشنبہ کی صبح ایک شیر اور اس کے چار بچے اپنے باڑے سے باہر نکل آئے، جس کے بعد افراتفری مچ گئی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق باڑے سے شیر اور اس کے چار بچوں کے بھاگنے کی وجہ سے وہاں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ اطلاع چہارشنبہ کو بی بی سی کی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔

سڈنی کے تارونگا چڑیا گھر میں صبح ایک شیر اور چار بچے دیکھے گئے۔ فوری طور پر وہاں موجود لوگوں کو ملازمین نے محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ یہاں کے ملازمین نے سخت محنت کے بعد سب کو قابو میں کیا اور بحفاظت ان کے باڑے میں لے گئے۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شیروں کے باڑے سے باہر آنے کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

چڑیا گھر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائمن ڈفی نے واقعے کو تشویشناک قرار دیا جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

مسٹر ڈفی نے کہا کہ چھوٹے علاقے کو چھ فٹ کی باڑ سے محفوظ کیا جاتا ہے جو عام طور پر لوگوں کو محفوظ فاصلے پر رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

ایک ترجمان نے بتایا کہ چڑیا گھر بند تھا، اس کے باوجود ایک شیر اور اس کے چار بچوں کا باڑے سے باہر آنا حیران کن واقعہ ہے۔ چڑیا گھر کے ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ شیروں کے فرار ہونے کے 10 منٹ کے اندر ایک ملازم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔

a3w
a3w