آسٹریلیا نے پہلے دن چار بلے بازوں کی نصف سنچریوں سے میچ پرگرفت بنائی
چائے کے وقت تک آسٹریلیا نے 53 اوورز میں دو وکٹوں پر 176 رنز بنا لیے تھے۔
میلبورن: اسٹیو اسمتھ (ناٹ آؤٹ 68) ، عثمان خواجہ (57) ، سیم کونسٹاس (60) اور مارنس لیبوشین (72) کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت چھ وکٹوں پر 311 رنز بنا کر میچ پراپنی گرفت بنالی ہے۔
اس سے قبل آج یہاں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری عثمان خواجہ اور سیم کونسٹاس کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت کی۔ 20ویں اوور میں رویندرا جڈیجہ نے سیم کانسٹاس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔
کونسٹاس نے 65 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ڈیبیو ٹیسٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے (60) رنوں کی اننگ کھیلی۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے مارسن لیبوشگن نے عثمان خواجہ کے ساتھ مل کر محاذ سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 65 رنز کی شراکت ہوئی۔
45ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے عثمان خواجہ کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر اس شراکت کو توڑا۔ عثمان خواجہ نے 121 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر (57) رنز بنائے۔
چائے کے وقت تک آسٹریلیا نے 53 اوورز میں دو وکٹوں پر 176 رنز بنا لیے تھے۔
اس کے بعد واشنگٹن سندر نے مارسن لیبوشین کو کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ لیبوشگن نے 145 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے (72) رنز بنائے۔
اگلے ہی اوور میں بمراہ نے ٹریوس ہیڈ (0) کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بمراہ نے مچل مارش (چار) کو بھی اپنا شکار بنالیا۔
آسٹریلیا کا چھٹا وکٹ ایلکس کیری (31) کی صورت میں گرا۔
انہیں آکاش دیپ نے آؤٹ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے 86 اوورز میں چھ وکٹوں پر 311 رنز بنا لیے ہیں اور اسٹیو اسمتھ (68 ناٹ آؤٹ) اور کپتان پیٹ کمنز (آٹھ ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود ہیں۔
ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے تین وکٹ لئے اور واشنگٹن سندر، رویندرا جڈیجہ اور آکاش دیپ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔