آندھراپردیش

اے پی کے ضلع پرکاشم میں زلزلے کے جھٹکے، عوام کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی

کئی افراد نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو فون کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ضلع کے مندلاموروگاوں میں یہ جھٹکے صرف دو تا تین سکنڈس کے لئے محسوس کئے گئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں بعض مقامات پرزلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔یہ جھٹکے اتوار کی صبح محسوس کئے گئے جس کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد اپنی جان بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

کئی افراد نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو فون کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ضلع کے مندلاموروگاوں میں یہ جھٹکے صرف دو تا تین سکنڈس کے لئے محسوس کئے گئے۔

بعض مقامی افرادنے کہا کہ انہوں نے خوفناک آوازیں بھی ان جھٹکوں سے پہلے سنیں۔زلزلہ کے پیمائش کرنے والے سسمالوجی ڈپارٹمنٹ نے ہنوز ان جھٹکوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ان جھٹکوں کے نتیجہ میں کسی جانی نقصان یا پھر عمارتوں کو کسی بھی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔