کھیل

آسٹریلوی بلے بازوں کی ٹسٹ رینکنگ میں دھوم

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 11 جون تک کھیلے گئے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اسمتھ (121) اور ہیڈ (163) نے پہلی اننگز میں سنچریاں بنا کر کینگروز کو ایک بڑے اسکور تک پہنچایا تھا۔

دوبئی: آسٹریلیائی بلے بازوں نے ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں 209 رن کی زبردست جیت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ تین مقام حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
اسٹیو اسمتھ کی سنچری سے ٹسٹ کرکٹ کی ریکارڈ بک بکھرگئی
ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

چہارشنبہ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اسٹیو اسمتھ ایک مقام کے فائدہ کے ساتھ 885 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ ٹریوس ہیڈ تین درجے بہتری کے ساتھ 884 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ مارنس لابوشین (903) پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 سے 11 جون تک کھیلے گئے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اسمتھ (121) اور ہیڈ (163) نے پہلی اننگز میں سنچریاں بنا کر کینگروز کو ایک بڑے اسکور تک پہنچایا تھا۔ پہلے دن کھیلی گئی ان دونوں اننگز سے سنبھل نہ پانے کی وجہ سے ہندوستان کو 209 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

لابوشین، اسمتھ اور ہیڈ کے علاوہ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ بھی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ ریشبھ پنت (10ویں پوزیشن) ٹاپ 10 میں واحد ہندوستانی ہیں۔

دوسری اننگز میں چار وکٹیں لینے والے آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون گیند بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ روی چندرن اشون ڈبلیو ٹی سی فائنل میں باہر ہونے کے باوجود ٹاپ ٹیسٹ گیند باز ہیں۔

دریں اثنا، شاردول ٹھاکر نے ٹائٹل کے مقابلے میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آل راؤنڈرز کی فہرست میں زبردست چھلانگ لگا کر 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل میں دو وکٹ لینے کے علاوہ شاردول نے 51 رنز کی اہم نصف سنچری اننگز بھی کھیلی تھی۔