ایک ساتھ 23 اسکولی بچوں کو لے جانے والا آٹو ضبط، پولیس عہدیدار بھی یہ نظارہ دیکھ کر دنگ رہ گئے, ویڈیو وائرل
حیدرآباد: ایک ساتھ 23اسکولی طلبہ کو لے جانے والے آٹو کو پولیس نے ضبط کرلیا۔ یہ ضبطی طلبہ کی سلامتی اور آٹوڈرائیور کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی پر کی گئی۔
تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں پیش آئے اس واقعہ کی ویڈیوزسوشیل میڈیاپروائرل ہوگئی ہیں۔اس آٹو میں 8تا 10بچوں کو نہیں بلکہ 23بچوں کو بٹھاکراسکول سے گھر لے جایاجارہا تھا۔
اس آٹو کو دیکھ کر طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ناگرکرنول ٹریفک پولیس نے سری پورم روڈ پر اس آٹو کو روک کر جب گنتی کی تو اس میں 23بچے پائے گئے۔اس پر ٹریفک پولیس عہدیدار حیرت زدہ رہ گئے۔
اس موقع پر پولیس نے کہا کہ صرف پانچ بچوں کو آٹو میں لے جانے کی گنجائش ہے تاہم قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان بچوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کرزائد بچوں کوگھروں سے اسکول اور پھر اسکول سے گھر لے جایاجارہا ہے۔
یہ بچے ایک ہی اسکول کے ہیں۔بعد ازاں پولیس نے والدین اوراساتذہ کو طلب کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی اورمشورہ دیا کہ آئندہ اس طرح کی لاپرواہی نہ کی جائے۔
ٹریفک پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا آٹوڈرائیور کو انتباہ دیا۔
ویڈیو لنک: https://twitter.com/TeluguScribe/status/1991017828938625061