کھیل

ٹیم انڈیا کو ہر پاکستانی گیندباز کے خلاف خصوصی منصوبہ بندی کرنی ہو گی: ہیڈن

ہیڈن نے اسٹار اسپورٹس کے گیم پلان پروگرام میں کہا کہ ہندوستان، پاکستان کی خطرناک تکڑی شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے خلاف کھیلے گا۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ سب سے مسالہ دار مقابلوں میں سے ایک ہونے والا ہے۔

ممبئی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹ لیجنڈ میتھیو ہیڈن کا ماننا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2023 کے مقابلے میں ہندوستانی بلے بازوں کو ہمسایہ ملک کے ہر گیند باز کے ساتھ ایک خاص منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 سے ہرادیا
فاسٹ بولر محمد سمیع دوبارہ زخمی ہوگئے
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
دھون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے: شاستری

ہیڈن نے اسٹار اسپورٹس کے گیم پلان پروگرام میں کہا کہ ہندوستان، پاکستان کی خطرناک تکڑی شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے خلاف کھیلے گا۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ سب سے مسالہ دار مقابلوں میں سے ایک ہونے والا ہے۔

ٹیم انڈیا کو تین مختلف اور منفرد گیند بازوں کے لیے ایک منفرد پلان کی ضرورت ہے۔ یہاں کینڈی کے حالات میں کافی اچھال ہے، اس لئے آپ کو خاص طور پر حارث رؤف سے انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔

شاہین کی اس گیند کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے جو انہوں نے کپتان روہت شرما کو ڈالی تھی، اس لئے شاہین آفریدی کے خلاف تھوڑا محتاط رہنا ہوگا۔ خاص طور پر پہلے تین اوور ہندوستانی بیٹنگ کی سمت کا تعین کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہندوستانی بلے باز نسیم جیسے کھلاڑیوں پر جارحانہ کھیل میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اسے دباؤ میں رکھیں، ایسا محسوس کریں کہ آپ کھیل میں سب سے آگے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر مجھے لگتا ہے کہ ٹیم انڈیا جیت جائے گی۔ میرے خیال میں ہندوستانی بیٹنگ میں گہرائی اور بہترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔

دریں اثنا، سابق ہندوستانی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر نے کہا کہ وراٹ کوہلی پاکستان کے ہر باؤلر کے خلاف خصوصی حکمت عملی اپنائیں گے۔ آخری بار جب یہ دونوں ممالک کھیلے تھے تو وراٹ ایک خاص اننگ کے ساتھ آئے تھے اور حارث رؤف کے خلاف کھیلا گیا وہ شاٹ کرکٹ شائقین کی یادوں میں طویل عرصے تک زندہ رہے گا۔ مجموعی طور پر اس بار بھی ہندوستان کے لحاظ سے وراٹ کا کردار بہت اہم ہونے والا ہے۔