حیدرآباد

آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر

جی ایچ ایم سی نے آوارہ کتوں کے خطرات سے عوام کو محفوظ رکھنے وسیع پیمانہ پر شعور بیداری اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی نے آوارہ کتوں کے خطرات سے عوام کو محفوظ رکھنے وسیع پیمانہ پر شعور بیداری اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
مندروں کے قریب نئی عمارتوں کی بلندی محدود
بدبودار قیمہ کے باعث ’الفا ہوٹل‘ سیل، جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی کارروائی
ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج، خصوصی مہم کا آغاز

اس ضمن میں کتوں کے کاٹنے سے بچاؤ کے طریقے کار اور لوگوں کو کتوں کے ساتھ برتاؤ کرنے کے طریقہ کار سے واقف کروایا جائے گا۔

اس بیداری پروگرام میں صفائی عملہ سے لے کر اسسٹنٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسرس، ڈپٹی کمشنر، زونل کمشنر حصہ لیں گے اور سرکل کی سطح پر بیداری پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

اس پروگراموں میں جی ایچ ایم سی کے ساتھ مختلف سیلف ہیلپ گروپس، ریزیڈنشیل ویلفیر اسوسی ایشن بالخصوص اسکولی طلباء و خواتین شہر کے مختلف علاقوں میں بیداری پروگرام میں حصہ لیں گے۔

میئر جے وجئے لکشمی اور کمشنر ایس لوکیش کمار کی ہدایت آئندہ ہفتہ ان بیداری پروگراموں کو سارے شہر میں شروع کیا جائے گا۔

a3w
a3w