جامع مسجد دہلی میں سکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ شیخ عیسیٰ کا خطبہ جمعہ
سکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے دہلی کی جامع مسجد میں خطبہ ئ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں انتہاپسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں اور وہ انسانیت کے تحفظ کا قائل ہے۔

نئی دہلی: سکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے دہلی کی جامع مسجد میں خطبہ ئ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں انتہاپسندی کے لئے کوئی جگہ نہیں اور وہ انسانیت کے تحفظ کا قائل ہے۔
شیخ نے یہ بھی کہا کہ تشدد کی راہ اپنانے والوں کی ہار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام اچھے اخلاق و کردار کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ مسلمانوں کو ہر کسی پر مہربان ہونا چاہئے۔
مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل نے عربی میں دیئے گئے خطبہ میں کہا کہ اسلام منافقت یا دُہرے پن کو پسند نہیں کرتا۔مسلمانوں کو سچا ہونے کی ضرورت ہے۔
اسلام میں انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں‘ وہ ساری انسانیت کا احترام سکھاتا ہے۔ اسلام‘ انسانیت کے تحفظ کا قائل ہے۔ اسلامی پیام جغرافیہ تناظر اور تنوع کا احترام کرتا ہے۔
شیخ نے کہا کہ ایک سچا مسلمان صراط ِ مستقیم پر چلتا ہے اور اسے خیرخواہ ہونا چاہئے۔ شیخ عیسیٰ ہندوستان کے 5 روزہ دورہ پر ہیں۔ مسلم ورلڈ لیگ ایک بین الاقوامی این جی او(غیرسرکاری تنظیم) ہے جس کا ہیڈکوارٹر مکہ مکرمہ میں ہے۔ اس کے ارکان کا تعلق تمام اسلامی ممالک اور فرقوں سے ہے۔