حیدرآباد

تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم

مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے صدردفترکا اچانک معائنہ کیا۔

حیدرآباد (یو این آئی) مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے صدردفترکا اچانک معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی کا غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام
کانگریس میں عنقریب شامل ہونے کی خبروں کی تردید
مئیر نے شہریوں کو دسہرہ کی مبارکباد دی
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا

انہوں نے بروقت ڈیوٹی پر نہ آنے والے ملازمین پر برہمی کااظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے پروگرام پرجا وانی میں ٹاون پلاننگ کے شعبہ میں زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم ان کی یکسوئی کے اقدامات نہیں کئے گئے اور ساتھ ہی اس شعبہ کوجو مکتوبات موصول ہوئے ہیں ان کا بھی جواب نہیں دیاگیا۔

انہوں نے تاخیر سے آنے والے ملازمین کے نام انہیں دینے کی خواہش کی۔