اسکولوں اور کالجوں کو حکومت کی بڑی راحت
تلنگانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس، فائر سرویسس اینڈ سیول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر جنرل وکرم سنگھ مان نے بدھ کے روز ریاست کے موجودہ اسکولوں اور جونیئر و انٹرمیڈیٹ کالجوں کو فائر سیفٹی این او سی جاری کرنے کے لیے آسان رہنمایانہ خطوط کا اعلان کیا۔

حیدرآباد (این ایس ایس) تلنگانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس، فائر سرویسس اینڈ سیول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائرکٹر جنرل وکرم سنگھ مان نے بدھ کے روز ریاست کے موجودہ اسکولوں اور جونیئر و انٹرمیڈیٹ کالجوں کو فائر سیفٹی این او سی جاری کرنے کے لیے آسان رہنمایانہ خطوط کا اعلان کیا۔
نئے ضوابط کے تحت تعلیمی اداروں کو سابقہ عمارتوں کے مقررہ اصولوں کے مطابق درپیش عملی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان رہنمایانہ خطوط کے ذریعہ اداروں کے لیے ضوابط پر عمل آوری آسان بنائی گئی ہے، تاہم آگ سے بچاؤ کے ضروری اقدامات، طلبہ اور عملے کی جان و سلامتی اور ہنگامی حالات میں محفوظ انخلا کے انتظامات پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہوگا۔
محکمہ کے عہدیداروں کے مطابق اس اقدام کا مقصد موجودہ تعلیمی اداروں کو درپیش حقیقی بنیادی ڈھانچے کی مشکلات کا حل تلاش کرنا ہے، جبکہ طلبہ، اساتذہ اور کیمپس میں موجود دیگر افراد کی سلامتی کو اولین ترجیح دینا ہے۔
نئے رہنمایانہ خطوط محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ www.fire.telangana.gov.in پر دستیاب ہیں۔