شمالی بھارت

عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اعظم خان پر 10ہزار روپئے کا جرمانہ

عدالتی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت نے اعظم خان پر 10ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اعظم کے وکیل بحث پر نہیں پہنچے۔

رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور کی ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت نے مبینہ فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے میں عدالت کے سامنے حاضر نہ ہونے پر سابق کابینی وزیر اعظم خان پر دس ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالتی ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ پیدائش سرٹیفکیٹ معاملے عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت نے اعظم خان پر 10ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اعظم کے وکیل بحث پر نہیں پہنچے۔

عدالت میں بحث نہ ہونے کی وجہ سے اے سی جے ایم فرسٹ نے جرمانہ عائد کیا ہے۔ جمعہ کو پھر اس معاملے میں سماعت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ لگاتار کئی تاریخوں پر سابق وزیر اعظم خان عدالت میں حاضر نہیں ہورہے تھے۔ اعظم خان کے خلاف ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ میں پیدائش سرٹیفکیٹ میں جعل سازی کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔

 اعظم خان اور ان کے کنبے سے کسی کو بھی حاضر نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے اعظم خان، ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم اور سابق راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر تزئین فاطمہ پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ سبھی پر 10ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے اعظم خان پر 15دسمبر کو بھی پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ حاضر نہ ہونے کی وجہ سے عائد کیا گیا تھا۔ اعظم کے خلاف بی جے پی لیڈر آکاش سکسینا نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

a3w
a3w