شمالی بھارت

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل چل بسے

بادل کے پسماندگان میں ان کے بیٹے اور ایس اے ڈی کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل اور ان کی رکن پارلیمنٹ بیٹی پرنیت کور شامل ہیں۔

چنڈی گڑھ: پانچ بار پنجاب کے وزیر اعلی رہ چکے اور شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے سرپرست پرکاش سنگھ بادل منگل کی شام موہالی کے ایک خانگی دواخانہ میں انتقال کر گئے۔ وہ 95 سال کے تھے۔

متعلقہ خبریں
تخت حضور صاحب میں غیرسکھ اڈمنسٹر کے تقرر پر سکھبیر بادل کی سخت تنقید

بادل کے پسماندگان میں ان کے بیٹے اور ایس اے ڈی کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل اور ان کی رکن پارلیمنٹ بیٹی پرنیت کور شامل ہیں۔

فورٹس ہاسپٹل کے ایک میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ پرکاش سنگھ بادل کو 16 اپریل کو دمہ کی شدید تکلیف کے باعث داخل دواخانہ کرایا گیا تھا۔18 اپریل کو ان کی حالت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔

وہ بہترین ڈاکٹرس کی نگرانی میں زیرعلاج تھے اور کرٹیکل کیئر ٹیم بھی پوری طرح متحرک تھی۔ تاہم مناسب طبی انتظام کے باوجود، پرکاش سنگھ بادل آج شام چل بسے