آندھراپردیشسوشیل میڈیا

فون ضبط کرنے پر طالبہ نے خاتون لکچررکی چپل سے پٹائی کردی (شرمناک ویڈیو وائرل)

یہ صورتحال دیکھ کر وہاں موجود دوسرے طلباء اور کالج کا عملہ حیرت زدہ رہ گیا۔ واقعہ کے بعد کالج انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے داخلی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم، اب تک اس سلسلے میں کسی پولیس شکایت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

وشاکھاپٹنم: ضلع وشاکھاپٹنم کے بھیمن پٹنم منڈل میں واقع ایک نجی انجینئرنگ کالج میں پیش آئے ایک شرمناک واقعہ نے سب کو حیران کردیا، جس میں ایک طالبہ نے اپنی خاتون لیکچرر کو محض موبائل فون ضبط کرنے پر چپل سے مارا۔ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اطلاعات کے مطابق، مذکورہ طالبہ کالج کیمپس میں فون پر بات کر رہی تھی، جس پر کالج کی خاتون لیکچرر نے اصولوں کی خلاف ورزی پر اُس کا موبائل فون ضبط کر لیا۔ فون ضبط کیے جانے پر طالبہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا”تم میرے 12 ہزار کے قیمتی فون کو کیسے لے سکتی ہو؟” اس کے بعد طالبہ نے نہ صرف خاتون لیکچرر کو غلیظ زبان میں گالیاں دیں بلکہ سب کے سامنے چپل سے حملہ کر دیا۔

یہ صورتحال دیکھ کر وہاں موجود دوسرے طلباء اور کالج کا عملہ حیرت زدہ رہ گیا۔ واقعہ کے بعد کالج انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے داخلی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم، اب تک اس سلسلے میں کسی پولیس شکایت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

طلباء و طالبات کے اخلاقی انحطاط اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے، اور عوام کی بڑی تعداد نے طالبہ کے رویے کی مذمت کی ہے۔