شمالی بھارت

ہیٹ اسپیچ کیس میں خاطی قراردیئے جانے کیخلاف اعظم خان کی اپیل مسترد

عدالت نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر اعظم خان کی اپیل کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اعظم خان کی اپیل پر سیشن عدالت کے فیصلہ کے بعد 11 نومبر کو یا اس کے بعد ضمنی انتخاب کا اعلامیہ جاری کیا جاسکتا ہے۔

بریلی: رام پور کی ایک سیشن عدالت نے آج سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کی اپیل مسترد کردی جس کے ذریعہ نفرت بھڑکانے والی تقریر کیس میں انہیں خاطی قراردیا گیا تھا اور جس کے نتیجہ میں یوپی اسمبلی سے ان کی رکنیت منسوخ کی گئی تھی۔

 عدالت نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد اعظم خان کی اپیل مسترد کردی۔ اس فیصلہ سے رام پور صدر نشست پر ضمنی الیکشن منعقد کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ اعظم خان کو نااہل قراردیئے جانے کے بعد یہ نشست مخلوعہ ہوگئی ہے۔