حیدرآباد

ڈاؤس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قائدین سے ملاقات

ڈاؤس میں بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے آئی ٹی اور بائیو میڈیکل سائنسس کے ایک بڑے مرکز کے طور پر تلنگانہ کی طاقت کو ظاہر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

حیدر آباد: چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے اپنے دورہ ڈاؤس کے موقع پر صدر ورلڈ اکنامک فورم بی۔ برینڈے، این اے ایس ایس سی  او ایم صدر ڈیبجانی گھوش اور دوسرے قائدین سے ملاقات کرکے مختلف اُمور پر بات چیت کی ہے۔ چیف منسٹر جو کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کوکا کولہ کے اعلی سطحی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 انہوں نے صدر ڈبلیو ای ایف سے سرکاری اُمور کے علاوہ کاروباری معاملتوں کے تعلق سے بات چیت کی تاکہ انسانی اُمور میں بہتری اور خوشحالی پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔ یہ بات سی ایم او نے ایکس پر بتائی۔ دونوں قائدین نے کاروباری اور تجارتی اُمور پر تبادلہ خیال کیا تاکہ خوشحال زندگی کو یقینی بنانے میں مدد ملے۔

 انہوں نے اسٹیک ہولڈرس سے بھی مختلف اُمور پر تبادلہئ خیال کیا تاکہ کرہئ ارض پر معاملت زندگی کو مزید سہل بنایا جاسکے۔ چیف منسٹر نے ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم ڈیمیک ہیسن سے بھی ملاقات کی۔ چیف منسٹر کی زیر قیادت تلنگانہ کا ایک وفد داؤس کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔

 وفد نے ریاست میں سرمایہ کاری کے تعلق سے بھی مختلف قائدین سے بات چیت کی تاکہ ریاست میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔ چیف منسٹر نے پیر کو این اے ایس ایس سی او ایم صدر دیبجانی گھوش سے ملاقات کرکے ریاست میں اسکل ڈیولپمنٹ سے متعلق اُمور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو بھی موجود تھے۔ دونوں قائدین نے ریاست میں ترقیاتی اقدامات کے تعلق سے بات چیت کی۔ یو این آئی کے بموجب تلنگانہ حکومت نے منگل کو عالمی معاشی فورم میں ”تلنگانہ میں سرمایہ کاری کریں“مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

 ڈاؤس میں بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے آئی ٹی اور بائیو میڈیکل سائنسس کے ایک بڑے مرکز کے طور پر تلنگانہ کی طاقت کو ظاہر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

چیف منسٹر نے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اہم شخصیات سے ملاقات کی۔انہوں نے ان کی حکومت کی ترجیحات، نئی تشکیل شدہ ریاستی حکومت، اور معیار زندگی کو بڑھانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکومتوں، صنعت کاروں اور کاروباری شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔