تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کے افتتاح کا مہورت، کئی اعلیٰ قائدین کریں گے شرکت

تمام معززین جو سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، جلسہ عام میں بھی شرکت کرکے عوام سے خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 17 فروری کو صبح 11.30 بجے سے دوپہر 12.30 بجے کے درمیان ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان
بی آر ایس دور حکومت میں 600فون ٹیاپنگ معاملات کا انکشاف
کے سی آر کا خاندان پہلی بار انتخابات سے دور

افتتاح سے قبل ویدک پجاریوں کی جانب سے واستو پوجا، چنڈی یگم، سدرشن یگم اور دیگر رسومات انجام دیئے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے جے ڈی (یو) کے قومی صدر للن سنگھ، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔

بعد ازاں سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس میں ایک بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

ریاستی وزیر عمارات و شوارع ویمولا پرشانت ریڈی نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ تمام معززین جو سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، جلسہ عام میں بھی شرکت کرکے عوام سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ سکریٹریٹ کی نئی پرشکوہ عمارت کی تعمیر کا کام آخری مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے۔ اس کی تعمیر کی ذمہ دار شاپور جی پالون جی کنسٹرکشن کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ افتتاح کی تاریخ سے پہلے پہلے سکریٹریٹ کی شاندار عمارت حکومت کے حوالے کردی جائے گی۔