اعظم خان کی وائی زمرہ سیکوریٹی واپس لے لی گئی
حکومت ِ اترپردیش نے یہ کہتے ہوئے سینئر سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کی وائی زمرہ کی سیکوریٹی واپس لے لی کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔

رام پور (یوپی): حکومت ِ اترپردیش نے یہ کہتے ہوئے سینئر سماج وادی پارٹی قائد محمد اعظم خان کی وائی زمرہ کی سیکوریٹی واپس لے لی کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس رام پور سنسار سنگھ نے کہ انہیں سیکوریٹی ہیڈکوارٹرس لکھنو سے مکتوب ملا ہے کہ رام پور سے 10 مرتبہ رکن اسمبلی رہے اعظم خان کو وائی زمرہ کی سیکوریٹی ضروری نہیں ہے۔
اس طرح سیکوریٹی واپس لے لی گئی۔ سنسار سنگھ نے کہا کہ وائی زمرہ کی سیکوریٹی کے تحت اعظم خان کو 3 گن مین اور سیکوریٹی عملہ ملا ہوا تھا جو دن رات ان کے بنگلہ پر تعینات رہتا تھا۔
ان سارے ملازمین کو پولیس لائنس‘ رام پور واپس بلالیا گیا۔ اعظم خان نے 2022 میں رام پور اسمبلی حلقہ سے ریکارڈ 10 ویں مرتبہ جیت حاصل کی تھی۔
رکن اسمبلی بننے کے بعد وہ لوک سبھا سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اکتوبر 2022 میں اترپردیش اسمبلی سکریٹریٹ نے انہیں ایوان کی رکنیت سے نااہل قراردیا تھا۔ اس سے ایک دن قبل انہیں نفرت بھڑکانے والی تقریر کے معاملہ میں عدالت نے 3 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔