شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کا سائنٹفک سروے، فیصلہ محفوظ

مقامی عدالت نے جمعہ کے دن ایک درخواست پر اپنا فیصلہ 21 جولائی کے لئے محفوظ رکھا جس میں کاشی وشواناتھ مندر کے قریب واقع گیان واپی مسجد کے سائنٹفک سروے کی گزارش کی گئی تھی۔

وارانسی(یوپی): مقامی عدالت نے جمعہ کے دن ایک درخواست پر اپنا فیصلہ 21 جولائی کے لئے محفوظ رکھا جس میں کاشی وشواناتھ مندر کے قریب واقع گیان واپی مسجد کے سائنٹفک سروے کی گزارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا
گیان واپی سروے رپورٹ فریقین کو دی جائے گی
گیان واپی مسجد وضو خانہ کا سروےجج سماعت سے علیحدہ

ہندو فریق کی درخواست میں محکمہ آثارِ قدیمہ(اے ایس آئی) کو سارے گیان واپی مسجد کامپلکس کا سروے کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے بتایا کہ ہم نے وضو خانہ کو چھوڑکر سارے گیان واپی کامپلکس کی آرکیالوجیکل۔ سائنٹفک انوسٹیگیشن کی مانگ عدالت کے سامنے رکھی۔

فریقین کے موقف کی سماعت کے بعد عدالت نے 21 جولائی کے لئے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔

وشنو شنکر جین نے کہا کہ میں نے دلیل دی کہ کاشی وشواناتھ مندر۔ گیان واپی مسجد تنازعہ صرف سارے مسجد کامپلکس کی آرکیالوجیکل انوسٹیگیشن سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

a3w
a3w