کھیل

بابر اعظم تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

آئی سی سی کی جانب سے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو اگست میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گی ہے، بابر اعظم نے گزشتہ ماہ افغانستان کے خلاف سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

دبئی: پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری بار آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو اگست میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گی ہے، بابر اعظم نے گزشتہ ماہ افغانستان کے خلاف سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ بابر اعظم نے نیپال کے خلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم
آئی سی سی رینکنگ: اشون ٹسٹ بولرس کی رینکنگ میں پہلے مقام پر
بابر اعظم آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد
بابراعظم کو ہندوستان کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیاگیا

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور ویسٹ انڈین بیٹر نکولسن پوران بھی نامزدگیوں میں شامل تھے۔ قومی کپتان نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے،ہم نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔

بابر نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ سامنے کھیل کر اچھا لگا،ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز ہے بعد پاکستان میں ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آپنے کیرئیر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراؤڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دوبالا ہوئی۔

a3w
a3w