سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

خصوصی اجلاس میں پارلیمنٹ اسٹاف کا نیا یونیفارم

پارلیمنٹ ملازمین کا نیا یونیفارم این آئی ایف ٹی(نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ) نے ڈیزائن کیا ہے۔ اب سکریٹریٹ ملازمین‘ بنگلا سوٹ کے بجائے گہرے گلابی رنگ کی نہرو جیکٹ (صدری) پہنیں گے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ ہاؤز ملازمین 18ستمبر سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس کے دوران نئے یونیفارم (وردی) میں دکھائی دیں گے۔ نئی پارلیمنٹ بلڈنگ میں 19 ستمبر کو گنیش چتورتھی کی پوجا کے بعد کام شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
محکمہ صحت و طب میں ملازمین کے تبادلوں کامنصوبہ
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
اسپائس جیٹ کا 1400 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس دونوں عمارتوں میں منعقد ہوگا

 خصوصی اجلاس میں پارلیمنٹ کے تمام ملازمین (مردو خواتین) نئی وردی میں ہوں گے۔ کہا جارہا ہے کہ سارا یونیفارم یہاں تک کہ جوتے بھی بدل دیئے گئے ہیں۔ نئے یونیفارم میں کنول کے پھول اور خاکی رنگ کو اہمیت دی گئی ہے۔

پارلیمنٹ ملازمین کا نیا یونیفارم این آئی ایف ٹی(نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائننگ) نے ڈیزائن کیا ہے۔ اب سکریٹریٹ ملازمین‘ بنگلا سوٹ کے بجائے گہرے گلابی رنگ کی نہرو جیکٹ (صدری) پہنیں گے۔ اسپیکر کے سامنے بیٹھنے والے ملازمین کا بھی یہی ڈریس کوڈ ہوگا۔

 ان کے شرٹ بھی گہرے گلابی رنگ کے ہوں گے جس پر کنول کے پھول چھپے ہوں گے۔ یہ ملازمین اب خاکی رنگ کے پینٹ (پتلون) میں نظر آئیں گے۔

نئی پارلیمنٹ میں دونوں ایوانوں کے مارشل بھی منی پوری پگڑیاں باندھے دکھائی دیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤز سیکوریٹی عملہ کا ڈریس کوڈ بھی بدل گیا ہے۔ اب یہ عملہ‘ سفاری سوٹ کے بجائے فوجیوں جیسے کیمو فلاج ڈریس میں دکھائی دے گا۔

a3w
a3w