جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

مخرب اخلاق رقص،160نوجوان لڑکیاں پکڑی گئیں، برقعہ پوش لڑکیاں بھی شامل (ویڈیو وائرل)

ان نوجوان لڑکیوں کو مزید کارروائی کیلئے بنجاراہلز پولیس کے حوالے کردیاگیا۔بنجاراہلز پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد:شہرحیدرآباد کے بنجاراہلز میں ”آفٹرنائن کلب“پرپولیس نے چھاپہ مارا۔اس کلب کے آرگنائزرس دوسری ریاستوں کی نوجوان لڑکیوں کو اس کلب میں لایاکرتے تھے۔گاہکوں کو راغب کرنے کیلئے نوجوان لڑکیوں کے ذریعہ مخرب اخلاق رقص کروایا جاتا تھا۔

متعلقہ خبریں
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کمسن ارمان چاؤش بنجارہ ہلزکے انسپکٹر
مساج پارلر پر دھاوا، 8 خواتین اور دیگر دو گرفتار

یہ کلب قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلایاجارہا تھا۔ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے ایک اطلاع پر یہ چھاپہ کل رات مارااور160نوجوان لڑکیوں کو پکڑلیا۔یہ کلب،انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذکے باوجود رات دیرگئے تک چلایاجارہا تھا۔

ان نوجوان لڑکیوں کو مزید کارروائی کیلئے بنجاراہلز پولیس کے حوالے کردیاگیا۔بنجاراہلز پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔