مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کی عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری

سعودی وزارت حج وعمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو سکون، اطمینان اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، خاص طور پر بھیڑ والی جگہوں پر پرسکون انداز میں رہیں، نبی صلوسلم عل کا ارشاد ہے کہ اے لوگو! پرسکون رہو۔

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ بکنگ کے حوالے سے 3 اہم ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت برائے حج وعمرہ کی طرف سے عازمین کے لیے عمرہ کی بکنگ کے حوالے سے 3 اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
موسم گرما میں عمرہ کرنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

وزارت حج وعمرہ نے ضیوف الرحمان کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ کی مناسک آسانی اور سہولت سے ادا کرنے کے لیے عمرہ کے لیے اجازت لیتے وقت یقینی بنائیں کہ ہجوم کے اوقات سے بچیں،آنے والے عمرہ زائرین اجازت نامہ پیش کریں اور مقررہ وقت و تاریخ پر اپنی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو سکون، اطمینان اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، خاص طور پر بھیڑ والی جگہوں پر پرسکون انداز میں رہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اے لوگو! پرسکون رہو۔

وزارت نے موسم گرما میں عمرہ کے لیے 3 مشورے بھی دیئے ہیں،جن میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی جائے،دوسرا موسم گرما میں عمرہ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے ۔

اورایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہوجبکہ تیسری ہدایات کے طورپرمسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لینے کا مشورہ دیا گیا۔

a3w
a3w