جرائم و حادثات

بدایوں:سڑک حادثے میں دو کی موت، ایک زخمی

اترپردیش کے ضلع بدایوں کے وزیر گنج علاقے میں اتوار اور پیر کی رات روڈ ویز بس کی زد میں آنے سے بائیک سوار دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے وزیر گنج علاقے میں اتوار اور پیر کی رات روڈ ویز بس کی زد میں آنے سے بائیک سوار دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
آندھرا پردیش کی میڈیکل طالبہ شیخ ظہیرہ ناز جاں بحق
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی


سینئر ایس پی برجیش سنگھ نے بتایا کہ وزیر گنج علاقے کے گرام بن کوٹا کے نزدیک جے جے پٹرول پمپ کے سامنے نصف رات تقریبا ساڑھے 12بجے روڈ ویز بس و موٹر سائیکل کی ٹکر ہوگئی۔

اس حادثے میں بائیک سوار اوم پال(25) اور مہابیر(37) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ راہل شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے جسے علاج کے لئے ہائر سنٹر بریلی ریفر کردیا گیا ہے۔


روڈ ویز بس کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

a3w
a3w