حیدرآباد

الحاج محمد عبدالرشید نقشبندی سپرد خاک، مرید خاص و خادم اول سیدی ابوالبرکاتؒ

عبدالرشید صاحب کا انتقال کل بروز اتوار، سالانہ آثار شریفہ و تبرکات کی زیارت کے دوران تقریباً 70 سال کی عمر میں ہوا تھا۔

حیدرآباد: علامہ مولانا الحاج سیدی مرشدی و مولائ پیر ابوالبرکات سید خلیل اللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری رحمہ اللہ کے مرید خاص و خادم اول، الحاج مولوی محمد عبدالرشید صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادریؒ ولد ولی محمدؒ کو آج سینکڑوں مسلمانوں کی موجودگی میں شیبا جماعت قبرستان، مصری گنج میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مائناریٹی ریسڈنشل کی طالبہ آسیہ نے کراٹے میں گنیز، لمکا اور تیلگو بک آف ریکارڈز میں نام درج کرایا
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ ریاستی پریپریٹری میٹنگ بلدیاتی انتخابات سے قبل حیدرآباد جی ایچ ایم سی آفس بہادر پورہ آفس میں منعقد
معاشرے میں بڑھتے ہوئے قتل و نشہ کی لت تشویشناک، محبت رسول کے ماحول کی ضرورت
کانگریس لیڈر عثمان بن محمد الہاجری کا یو پی ایچ سی کاروان-1 کا دورہ، مفت علاج و ادویات کا جائزہ

عبدالرشید صاحب کا انتقال کل بروز اتوار، سالانہ آثار شریفہ و تبرکات کی زیارت کے دوران تقریباً 70 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علیؒ اندرون فتح دروازہ میں نجم المحدثین علامہ الحاج حافظ مفتی سید شاہ صغیر احمد نقشبندی مجددی قادری نے پڑھائی، جبکہ ضیائے ملت علامہ حافظ مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے رقت آمیز دعا کی۔

پسماندگان میں اہلیہ، ایک صاحبزادہ جناب غلام محمد دستگیر سعید نقشبندی مجددی قادری اور تین صاحبزادیاں شامل ہیں۔ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں ممتاز علمائے کرام اور مشائخ عظام شامل تھے، جن میں مولانا عبدالقادر سیفی، مولانا شیخ احمد محی الدین، مولانا حافظ مفتی اسماعیل الہاشمی، مولانا مفتی سید احمد غوری، مولانا قاضی سید لطیف علی قادری، مولانا محمد فصیح الدین نظامی اور دیگر شامل تھے۔

مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔