حیدرآباد
ٹرینڈنگ

بہادرپورہ ایم ایل اے محمد مبین کو پولیس نے حراست میں لے لیا

آپریشن کے ایک حصہ کے طورپر ہائیڈرا کے عہدیداروں نے جھیلوں کے ارد گرد تعمیر کی گئی غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کردیا۔ اس آپریشن کے تحت بہادرپورہ ایم ایل اے کو گھرپر نظر بند کردیا گیا تھا تاکہ انہدامی کارروائی میں کسی قسم کی مداخلت کو روکا جاسکے۔

حیدرآباد: مجلس اتحادالمسلمین بہادرپورہ کے ایم ایل اے محمد مبین کو حکام نے شاستری پورم میں ہائیڈرا کے ذریعہ تجاوزات ہٹانے کی ایک بڑی مہم کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں نہر حسینی اور بم رکن الدولہ جھیلوں کے ارد گرد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا جس کا مقصد ان اہم آبی ذخائر کی بحالی اور حفاظت کرنا تھا۔

آپریشن کے ایک حصہ کے طورپر ہائیڈرا کے عہدیداروں نے جھیلوں کے ارد گرد تعمیر کی گئی غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کردیا۔ اس آپریشن کے تحت بہادرپورہ ایم ایل اے کو گھرپر نظر بند کردیا گیا تھا تاکہ انہدامی کارروائی میں کسی قسم کی مداخلت کو روکا جاسکے۔

تلنگانہ حکومت کی ہائیڈرا ٹاسک فورس جو اس طرح کی غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔ شاستری پورم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی قیادت کی جس میں ان تاریخی جھیلوں کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ کرنے کی اہمیت پر زوردیاگیا۔

a3w
a3w