کھیل

لیونل میسی کو سعودی عرب جانا مہنگا پڑگیا

فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر سعودی عرب جانے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔ ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔

ریاض: عالمی شہرت یافتہ چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کو سعودی عرب جانا مہنگا پڑ گیا اور فرنچ کلب نے انہیں دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔ ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کے کپتان اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی چھٹیاں منانے گزشتہ روز فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں لیکن انہیں یہ فیصلہ راس نہ آیا فرنچ کلب نے میسی کو بغیر اجازت ٹیم ٹریننگ ادھوری چھوڑ کر سعودی عرب جانے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
سعودی عرب میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو سزائے موت

فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر سعودی عرب جانے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔ ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔

فرنچ میڈیا کے مطابق میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2 سالہ تاریخی ڈیل ہوئی تھی جس کے تحت فرنچ کلب لیونل میسی کو سالانہ 41 ملین ڈالر صرف تنخواہ کی مد میں دیتا ہے، اس سالانہ تنخواہ میں بونس شامل نہیں ہیں۔میسی اور پی ایس جی کے درمیان معاہدہ رواں گرمیوں کے سیزن میں ختم ہو رہا ہے۔ لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیے جائیں گے۔

لیونل میسی پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر کلب کو چھوڑ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب آل ہلال نے بھی لیونل میسی کو ایک سالہ معاہدے کی آفر کی ہوئی ہے، سعودی فٹبال کلب نے میسی کو 400 ملین پاؤنڈ کی آفر کی ہے۔

میسی پہلے ہی سعودی عرب کی جانب سے سیاحت کا سفیر مقرر ہیں اور وہ پی ایس جی کی طرف سے 71 بار ان ایکشن ہو چکے ہیں۔ 71 میچوں میں میسی نے پی ایس جی کے لیے 31 گول کیے اور 34 بار گول اسیسٹ کیا۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پیر کے روز میسی کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے میسی کو خوش آمدید کہا تھا، میسی کے سعودی عرب جانے سے ایک دن پہلے پیرس سینیٹ جرمین کو فرنچ لیگ میں لورینٹ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر تین ایک سے شکست ہوئی تھی۔