حیدرآباد

کے ٹی آر کی دہلی میں مرکزی وزیر شہری ترقیات سے ملاقات

کے ٹی راما راؤ نے حیدرآباد میں ایس آر ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں، اسکای ویز، فلائی اوور کی تعمیر اور سڑکوں کی توسیع کیلئے ریاستی حکومت کو فنڈس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے آج اپنے دورے دہلی کے دوسرے روز مرکزی وزیر شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے تلنگانہ میں زیر تعمیر زیر التواء اور دیگر پراجکٹس کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع

ملاقات کے دوران کے ٹی راما راؤ کے ہمراہ اراکین پارلیمنٹ رنجیت ریڈی، کے پربھاکر ریڈی، چیف سکریٹری محکمہ بلدی نظم ونسق حکومت تلنگانہ اروند کمار و دیگر موجود تھے۔

 اطلاعات کے مطابق کے ٹی راما راؤ نے حیدرآباد میں ایس آر ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں، اسکای ویز، فلائی اوور کی تعمیر اور سڑکوں کی توسیع کیلئے ریاستی حکومت کو فنڈس جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہردیپ سنگھ پوری نے کے ٹی رامار اؤ کو مرکز کی جانب سے تلنگانہ کے ساتھ مکمل انصاف کرنے اور ضروری تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

a3w
a3w