ایشیاء

عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

متعلقہ خبریں
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف، خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹرراجہ نوید نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی اور عمران خان موقع پر موجود تھے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے کہا عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔

اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کیں۔

a3w
a3w