دہلی
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ
خصوصی عدالت نے دائیں بازو کی انتہا پسند پراگیہ سنگھ ٹھاکر جو 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکے کی اصل ملزمہ ہیں اُن کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ کی اجرائی عمل میں لائی کیونکہ وہ جاریہ سال جون سے عدالت میں حاضر نہیں ہورہی ہیں۔
ممبئی (منصف ویب ڈیسک) خصوصی عدالت نے دائیں بازو کی انتہا پسند پراگیہ سنگھ ٹھاکر جو 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکے کی اصل ملزمہ ہیں اُن کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ کی اجرائی عمل میں لائی کیونکہ وہ جاریہ سال جون سے عدالت میں حاضر نہیں ہورہی ہیں۔
اسپیشل جج اے کے لاہوٹی نے پُرزور الفاظ میں کہا کہ مقدمہ موجودہ طور پر قطعی دلائل کے مرحلہ میں ہے اور لہٰذا ٹھاکر کی موجودگی ضروری ہے۔ جج نے اس استدلال کو قبول کرنے سے انکار کردیا کہ ٹھاکر کا پنچ کرم علاج کیا جارہا ہے۔