مہاراشٹرا

سپریا سولے اورپرفل پٹیل این سی پی کے ورکنگ صدر مقرر

شرد پوار نے مہاراشٹر جیسی پارٹی کے نقطہ نظر سے اہم ریاست کا چارج سولے کو دیا ہے، جبکہ گجرات، گوا، مدھیہ پردیش، راجستھان اور جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے انچارج پٹیل ہوں گے۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے ہفتہ کو پارٹی کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے مستقبل سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیٹی اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے اور راجیہ سبھا رکن پرفل پٹیل کو پارٹی کا ورکنگ صدرمقرر کیا۔

متعلقہ خبریں
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
بغاوت کے 15 دن بعد اجیت پوار کی شردپوار سے ملاقات
این سی پی گروپ بندی کی لڑائی الیکشن کمیشن پہنچ گئی

این سی پی کے سربراہ مسٹر شرد پوار نے مہاراشٹر جیسی پارٹی کے نقطہ نظر سے اہم ریاست کا چارج سولے کو دیا ہے، جبکہ گجرات، گوا، مدھیہ پردیش، راجستھان اور جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے انچارج مسٹر پٹیل ہوں گے۔ محترمہ سولے ہریانہ اور پنجاب کا چارج سنبھالیں گی۔

شرد پوار نے کہا کہ سولے لوک سبھا اور پٹیل راجیہ سبھا میں پارٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور مسٹر شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار کو ترجیح میں پیچھے چھوڑ دیا گیا لگتا ہے۔

 اجیت پوار نے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد ایک غیر متوقع اقدام میں، بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملاکر نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیاتھا، لیکن شرد پوار کی سیاسی چال کے سامنے انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔

مٹراجیت پوار کانفرنس کے مقام پر موجود تھے لیکن اس اعلان کے بعد میڈیا سے کچھ کہے بغیر چلے گئے۔ بتایا گیا کہ انہیں دہلی جانا تھا۔ شرد پوار نے سنیل تٹکرے اور ڈاکٹر یوگانند شاستری کو قومی سکریٹریز مقرر کیا ہے۔

تٹکرے اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مسائل کو دیکھیں گے اور ڈاکٹر شاستری دہلی کی کمان سنبھالیں گے۔ شرد پوار نے کے کے شرما کو سکریٹری مقرر کیا ہے۔ شرما کو اتر پردیش اور ہماچل پردیش جیسی ریاستوں کا کام سونپا گیا ہے۔

a3w
a3w