بالا پور کا مشہور گنیش لڈو کا 35لاکھ روپے میں ہراج
پورے ملک کی توجہ حاصل کرنے والا مشہور بالاپور گنیش لڈو اس سال 35 لاکھ روپے میں نیلام ہوا، جسے کرمان گھاٹ کے لنگالہ دشرتھ گوڑ نے خریدا، اور یہ رقم موقع پر ہی ادا کر دی گئی۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) پورے ملک کی توجہ حاصل کرنے والا مشہور بالاپور گنیش لڈو اس سال 35 لاکھ روپے میں نیلام ہوا، جسے کرمان گھاٹ کے لنگالہ دشرتھ گوڑ نے خریدا، اور یہ رقم موقع پر ہی ادا کر دی گئی۔
یہ پچھلے 31 سالوں میں یہ سب سے زیادہ قیمت ہے۔ نیلامی کا آغاز 1994 میں ہوا تھا اور تب سے یہ لڈو محض پرساد سے ایک عقیدے کی علامت بن چکا ہے۔ ہر سال اس کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پچھلے سال کے شنکر ریڈی نے یہ لڈو 30.01 لاکھ میں خریدا تھا۔ پچھلے سال سے ایک نیا قاعدہ نافذ ہوا ہے، جس کے تحت ہر نیلامی میں شریک فرد کو گزشتہ سال کی قیمت جتنی رقم پہلے جمع کرانا ہوتی ہے۔
اس بار سات افراد نے 30.01 لاکھ روپے ایڈوانس جمع کر کے رجسٹریشن کروایا۔ پہلے مقامی افراد کو ایک سال کا وقت دیا جاتا تھا، لیکن اب سب کے لیے یکساں اصول ہے۔ اگرچہ اس سال نیلامی کی قیمت 40 لاکھ روپے سے بھی اوپر جا سکتی تھی، لیکن بالاپور گنیش اُتسَو کمیٹی نے نیلامی کو جلد ختم کر دیا اور جیتنے والے کے نام کا اعلان کر دیا، کیونکہ وہ ہر سال پچھلی قیمت سے صرف 3 سے 5 لاکھ روپے کا اضافہ کرتے ہیں تاکہ اگلے سال نیلامی کا عمل متاثر نہ ہو۔
پچھلے چند سالوں سے، قیمت میں معمولی اضافہ ہوتے ہی فوراً فاتح کے نام کا اعلان کر دیا جا رہا ہے۔ اس نیلامی کے ساتھ ہی شہر حیدرآباد میں 18 کلومیٹر طویل گنیش وسرجن جلوس کا آغاز ہوتا ہے، جو حسین ساگر پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔
#Hyderabad 's famous #Balapur #GaneshLaddu was auctioned for all-time record price of ₹35 lakh this year.
— Surya Reddy (@jsuryareddy) September 6, 2025
Lingala Dasrath Goud bagged the 21 kg #BalapurGaneshLaddu this year, he was trying for the last 6 years.#BalapurGanesh #Laddu was auctioned for ₹30.01 lakh last year. pic.twitter.com/H2jVs1G9Zq
21 کلو وزنی یہ لڈو دو کلو خالص چاندی کے برتن میں سجا ہوا تھا، جسے سنہری ورق سے ڈھانپا گیا تھا، اور نیلامی کل عمل صبح 10:45 بجے شروع ہوا جو صرف 10 منٹ میں مکمل ہو گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ چھتوں پر اور مقام نیلامی کے مقام پر جمع تھے۔ نیلامی کی رقم مندر، گاؤں کی ترقی، تعلیم اور فلاحی سرگرمیوں پر خرچ کی جاتی ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ یہ مقدس لڈو خوش قسمتی اور ترقی کا ذریعہ بنتا ہے۔