شمالی بھارت

میرا گھر راہول گاندھی کا گھر، وارانسی میں اجئے رائے کے مکان پر بورڈ

سینئر کانگریس قائد اجئے رائے نے وارانسی میں اپنا مکان علامتی طورپر پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کے لئے وقف کردیا ہے جنہیں نئی دہلی میں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

وارانسی: سینئر کانگریس قائد اجئے رائے نے وارانسی میں اپنا مکان علامتی طورپر پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کے لئے وقف کردیا ہے جنہیں نئی دہلی میں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی
وزیراعظم کے بے بنیاد دعویٰ پر تنقید
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی

سابق رکن اسمبلی اور ان کی بیوی نے اپنے مکان پر ایک بورڈ لگادیا جس پر ”میرا گھر سری راہول گاندھی کا گھر“ لکھا ہے۔

اجئے رائے نے کہا کہ ملک کے ڈکٹیٹرس ہمارے قائد کا بنگلہ چھین لینا چاہتے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں کہ سارے ملک میں پارٹی کے کروڑہا ورکرس کے مکانات راہول گاندھی کے ہیں۔

بابا وشواناتھ کی نگری میں ہم نے اپنا مکان راہول گاندھی کے لئے وقف کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی تائید میں یہ مہم سارے پریاگ راج علاقہ بشمول کاشی میں شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی خاندان نے پریاگ راج میں کروڑہا روپیوں کا سارا آنند بھون قوم کے لئے وقف کردیا۔

راہول گاندھی کو بنگلہ خالی کرنے کی نوٹس دینا بی جے پی کی بزدلی ہے۔ اجئے رائے نے مودی کے خلاف 2019 اور 2014 کا لوک سبھا الیکشن حلقہ وارانسی سے لڑا تھا۔

پردیش کانگریس کے ترجمان اشوک سنگھ نے کہا کہ راہول گاندھی نے عوام کے دل میں گھر بنالیا ہے۔

a3w
a3w