جنوبی بھارت

بالاصاحب ٹھاکرے کا 27 ہزار ہیروں سے تیار کردہ پورٹریٹ

شیوسینا (یوبی ٹی) کے صدر اور مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کو ان کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تحفہ پیش کیا گیا۔

ممبئی: شیوسینا (یوبی ٹی) کے صدر اور مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کو ان کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تحفہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
کیا ادھوٹھاکرے این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے؟
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
حکومت مہاراشٹرا میں گینگ وار چھڑگئی
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی
شنڈے گروپ کے بعض ارکان کا اُدھو ٹھاکرے سے ربط

یہ ان کے والد آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے کا منفرد پورٹریٹ ہے جو 27 ہزار چھوٹے اور بڑے ہیروں سے تیار کیا گیا ہے۔ ٹھاکرے کے میڈیا مشیر ہرشل پردھان نے اس کا تصور پیش کیا تھا اور ایک بلاک بورڈ پر یہ پورٹریٹ دادر کے مشہور فنکار و فلم ساز شیلیش اچاریکر نے تیار کیا ہے۔

اچاریکر نے اپنی نوعیت کی پہلی پورٹریٹ ادھوٹھاکرے کو آج دوپہر ان کے گھر ”ماتوشری“ میں پیش کیا۔ اس موقع پر سینئر پارٹی قائدین جیسے سنجے راوت، ونائیک راوت، نتن نندگاونکر اور ہرشل پردھان بھی موجود تھے۔ اس چمچماتے ہوئے پورٹریٹ کی جیسے ہی نقاب کشائی کی گئی، چند لمحوں کے لئے ادھوٹھاکرے بھی مبہوت رہ گئے۔

انہوں نے پہلے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”اوہ۔۔۔بہت خوبصورت“۔ادھوٹھاکرے نے اس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہیروں سے تیار کردہ بالا صاحب ٹھاکرے کا پورٹریٹ انتہائی دلکش اور خوبصورت ہے۔

اُن کی یاد میں تعمیر کئے جانے والے میموریل میں یہ سب کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ پردھان نے کہا کہ اس پورٹریٹ کو بالاصاحب ٹھاکرے نیشنل میموریل میں عوام کے مشاہدے کیلئے رکھا جائے گا۔

اچاریکر نے وفادار شیوسینکوں اور بالاصاحب ٹھاکرے کے مداحوں کی جانب سے یہ پورٹریٹ تیار کیا ہے۔ بعدازاں 46 سالہ اچاریکر نے کہا کہ مقامی طور پر حاصل کئے گئے قیمتی پتھروں سے تیار کردہ یہ پورٹریٹ تقریباً 6 ماہ کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے اور اس پر حاصل ہونے والے ردِعمل سے وہ بے حد خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بالا صاحب کے پورٹریٹ کا مطالعہ کیا اور پھر تصویر کے لئے موزوں قسم کے ہیروں کا انتخاب کیا۔

a3w
a3w