جرائم و حادثات

اقامتی اسکول کے طالبعلم کی نعش دستیاب

بتایاجاتا ہے کہ قریبی امرائی سے آم حاصل کرنے کے لئے وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اقامتی اسکول کی دیوار پھاند کر روانہ ہوا تھاتاہم وہ واپس ہونے میں ناکام رہا، حالانکہ اس کے دیگر ساتھی واپس آگئے۔

حیدرآباد: اقامتی اسکول کا طالب علم جو تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑ ٹاون سے لاپتہ ہوگیا تھاکی لاش پائی گئی۔اس 9ویں جماعت کے ٹرائبل ریزیڈنشیل اسکول کے طالب علم کی شناخت 16سالہ وائی مہیش کے طورپر کی گئی ہے جو جمعہ کو اسکول سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم لاپتا (تفصیلی خبر)
گردہ سرقہ کا شبہ، لاش کا چتا سے اٹھا کر پوسٹ مارٹم
منیٰ میں تلنگانہ کی خاتون حاجی کا انتقال

اس کی لاش اتوار کی صبح نارائن کھیڑ ٹاون کے قریب واقع راماسمدرم تالاب میں پائی گئی۔بتایاجاتا ہے کہ قریبی امرائی سے آم حاصل کرنے کے لئے وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ اقامتی اسکول کی دیوار پھاند کر روانہ ہوا تھاتاہم وہ واپس ہونے میں ناکام رہا، حالانکہ اس کے دیگر ساتھی واپس آگئے۔

اس بات کی اطلاع پر اس کے والدین ہفتہ کو ہاسٹل پہنچے اور نارائن کھیڑ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔اس کے ساتھیوں سے بات کرنے کے بعد پولیس نے تالاب میں اس کی لاش کی تلاش کاکام شرو ع کیا جس میں پولیس کو کامیابی ملی۔