شمالی بھارت

لولو مال کے باہر سیکوریٹی بڑھادی گئی

مال کے باب الداخلہ کی طرف جانے والی اپروچ روڈ کے قریب پی اے سی لگادی گئی ہے۔ مقامی پولیس کے جوان پورے علاقہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ڈرون کے ذریعہ بھی علاقہ پر نظر رکھی جارہی ہے۔

لکھنو: لولو مال کے اندر نماز کی ادائیگی کے جاریہ تنازعہ کے بیچ پولیس نے مال کے باہر مزید سیکوریٹی لگادی ہے۔ وہ نظم وضبط کی برقراری کے لئے ڈرون استعمال کررہی ہے۔

 جوائنٹ کمشنر پولیس (لا اینڈ آرڈر)پیوش موردیہ نے بتایاکہ پرونشیل آرمڈ کانسٹبلری(پی اے سی) کے جوان مال کے قریب تعینات کردیئے گئے ہیں۔ مقامی پولیس یونٹس سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں تاکہ شرپسند کوئی شرارت نہ کرسکیں۔

 مال کے باب الداخلہ کی طرف جانے والی اپروچ روڈ کے قریب پی اے سی لگادی گئی ہے۔ مقامی پولیس کے جوان پورے علاقہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ڈرون کے ذریعہ بھی علاقہ پر نظر رکھی جارہی ہے۔ مال کے اندر گڑبڑ کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مال کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہمارے اسٹاف کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ شرپسندوں کو فوری پولیس کے حوالہ کردیا جائے۔ مال انتظامیہ اور مقامی پولیس‘ مال کے اندر اور باہر لگے ایک ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کا ویڈیو فوٹیج بھی استعمال کررہی ہے۔