تلنگانہصحت

المونٹ کِڈ سیرپ پر پابندی: تلنگانہ میں بچوں کے لیے خطرناک سیرپ کے استعمال پر انتباہ

بچوں کے لیے استعمال ہونے والے اس سیرپ کے ایک مخصوص بیچ میں ایتھلین گلائکول جیسے خطرناک کیمیکل کی موجودگی پائی گئی ہے، جو صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

Almont Kid Syrup سے متعلق ایک اہم الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت تلنگانہ میں اس سیرپ کے استعمال اور فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بچوں کے لیے استعمال ہونے والے اس سیرپ کے ایک مخصوص بیچ میں ایتھلین گلائکول جیسے خطرناک کیمیکل کی موجودگی پائی گئی ہے، جو صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

تلنگانہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے والدین اور سرپرستوں کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کو یہ سیرپ ہرگز نہ دیں۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی بچوں کی سلامتی کے پیش نظر کی گئی ہے، کیونکہ متاثرہ بیچ کے استعمال سے سنگین طبی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

متاثرہ بیچ کی نشاندہی جانچ کے دوران ہوئی، جس کے بعد ریاست میں اس سیرپ کی مارکیٹ میں فروخت فوری طور پر روک دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی میڈیکل اسٹورز اور دواخانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سیرپ کو اپنے اسٹاک سے ہٹا دیں۔

والدین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود سیرپ کی تفصیلات فوراً چیک کریں۔ درج ذیل Almont Kid Syrup ہرگز استعمال نہ کریں:

دواء کا نام: Almont-Kid Syrup
بیچ نمبر: AL-24002
تاریخِ تیاری: جنوری 2025
تاریخِ میعاد: دسمبر 2026

اگر یہ بیچ آپ کے پاس موجود ہے تو اس کا استعمال فوراً بند کر دیں اور قریبی میڈیکل اسٹور یا متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

تلنگانہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق، اس معاملے میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ سیرپ دوبارہ مارکیٹ میں نہ آئے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ بچوں کو کوئی بھی دوا دینے سے قبل اس کی لیبلنگ اور بیچ تفصیلات ضرور چیک کریں۔

مزید معلومات یا شکایت کے لیے شہری ٹول فری نمبر 1800-599-6969 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Almont Kid Syrup پر پابندی والدین کے لیے ایک سنجیدہ انتباہ ہے کہ بچوں کی دواؤں کے معاملے میں غیر معمولی احتیاط برتی جائے۔