دہلی
ملک میں کووِڈ کیسس کی تعداد میں اضافہ
کووِڈ 19 کی تازہ لہر کے دوران ملک میں SARS-COV2 انفیکشنس کی تعداد بڑھ کر 2170 ہوگئی ہے۔ کل سے لے کر اب تک 511 نئے کیسس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) کووِڈ 19 کی تازہ لہر کے دوران ملک میں SARS-COV2 انفیکشنس کی تعداد بڑھ کر 2170 ہوگئی ہے۔ کل سے لے کر اب تک 511 نئے کیسس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
وزارت صحت نے اپنے تازہ اعلامیہ میں یہ بات بتائی۔ اسی دوران گزشتہ 24 گھنٹے میں 255 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا یا وہ منتقل ہوگئے جس سے ان کی صحت یابی میں بہتری ظاہر ہوتی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مختلف ریاستوں میں یکم جنوری 2025 سے لے کر اب تک اموات کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے۔ کیرالا 1147 کیسس کے ساتھ بدترین متاثرہ ریاست ہے۔
بعدازاں مہاراشٹرا (424)‘ دہلی (294) اور گجرات (223) کا نمبر آتا ہے۔ سب سے زیادہ اموات کی اطلاع مہاراشٹرا (7) سے موصول ہوئی ہے۔ کیرالا 5 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور دہلی 2 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔