دہلی

بی بی سی سیریز پر امتناع‘ سپریم کورٹ میں 6 فروری کو سماعت

سپریم کورٹ نے پیر کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق بی بی سی سیریز(دستاویزی فلم) پر مرکز کے امتناع کو چیلنج کرتی درخواست کی سماعت 6 فروری کو کرے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن آمادگی ظاہر کی کہ وہ 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق بی بی سی سیریز(دستاویزی فلم) پر مرکز کے امتناع کو چیلنج کرتی درخواست کی سماعت 6 فروری کو کرے گی۔

متعلقہ خبریں
حکومت نے ’ایکس‘ کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا، بحالی سے انکار
بی بی سی ڈاکیومنٹری اسکریننگ کیلئے دوطلباء کودہلی یونیورسٹی کی نوٹس
کجریوال آرڈیننس کی کاپیاں نذرآتش کریں گے
سعودی عرب میں کاروباری افراد کیلئے اہم خبر
فلم ’آدی پرش‘ کے خلاف زبردست احتجاج

وکیل ایم ایل شرما نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ سے جلد لسٹنگ کی درخواست کی۔ عدالت نے 6 فروری کو سماعت پر آمادگی ظاہر کی۔

سپریم کورٹ آئندہ پیر کو صحافی این رام اوروکیل پرشانت بھوشن کی داخل کردہ علیحدہ درخواست کی بھی سماعت کرے گی۔

بی بی سی سیریز ”انڈیا: دی مودی کوئسچن“ پر سوشل میڈیا اور آن لائن چیانلس پر امتناع عائد ہوچکا ہے لیکن بعض طلبا نے ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں اس کی اسکرینگ کی۔ شرما کی درخواست میں دلیل دی گئی ہے کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم حقائق کا اظہار ہے۔