مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں کاروباری افراد کیلئے اہم خبر

گاڑیوں کے پرانے یا اصلاح شدہ پرزے درآمد نہیں کیے جا سکتے تھے جبکہ ترمیم شدہ لائحہ عمل میں ہے کہ گاڑیوں کے پرانے اہم پُرزے درآمد کیے جا سکتے ہیں۔

ریاض: سعودی اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے کاروباری افراد کو گاڑی کے پرانے پرزوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں
فلم ’آدی پرش‘ کے خلاف زبردست احتجاج
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

رپورٹ کے مطابق رائج الوقت لائحہ عمل میں ہے کہ گاڑیوں کے پرانے یا اصلاح شدہ پرزے درآمد نہیں کیے جا سکتے تھے جبکہ ترمیم شدہ لائحہ عمل میں ہے کہ گاڑیوں کے پرانے اہم پُرزے درآمد کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرزوں کے لائحہ عمل میں ترمیم کر دی گئی ہے، اس نئے لائحہ عمل پر درآمد 180دن کے اندر شروع ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق ترمیم شدہ لائحہ عمل میں باڈیز (چیسس)، انجن (مشین)، ڈیفرینشل گیئر بکس اور گیئر بکس کے پرزے درآمد کیے جا سکتے ہیں۔

تاہم ان مذکورہ پرزے درآمد کرنے کی شرائط بھی رکھی گئی ہیں کہ وہ صاف ستھرے اور پیکٹ میں ہوں، مبینہ شرائط کے عین مطابق اگر وہ پرزے ہ تیل اور گلسیرین سے آلودہ ہوئے تو برآمد نہیں کی جائے گی۔