شمالی بھارت

مہنت راجوداس کے خلاف کارروائی میں تاخیر کیوں؟: نوید حامد

نوید حامد نے پیر کے دن سوال کیا کہ مہنت راجوداس کے خلاف کارروائی میں تاخیر کیوں ہورہی ہے جس نے سماج وادی پارٹی قائد سوامی پرساد موریہ کا سر قلم کرنے پر انعام دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

لکھنو: صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نوید حامد نے پیر کے دن سوال کیا کہ مہنت راجوداس کے خلاف کارروائی میں تاخیر کیوں ہورہی ہے جس نے سماج وادی پارٹی قائد سوامی پرساد موریہ کا سر قلم کرنے پر انعام دینے کا اعلان کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت میں پارٹی کے اقلیتی قائدین بے یار و مدد گار!
سام پٹروڈا نے الکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر پھر سوال اٹھائے

نوید حامد نے ٹویٹ کیا کہ حکومت ”سر تن سے جدا“ کی باتیں کرنے والوں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کرتی ہے تو پھر ایسی ہی باتیں کرنے والے دیگر افراد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی۔

انہوں نے سوال کیا کہ آیا مہنت راجوداس اور اس قسم کے دوسرے لوگوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوگی؟۔

انہوں نے ڈی جی پی یوپی کو ٹیاگ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ (مہنت راجوداس اور دیگر) مسلمان نہیں ہیں اور شاید تاخیر کی یہی وجہ ہے۔

a3w
a3w