شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

دارالعلوم دیوبند میں خواتین کے داخلہ پر امتناع برخاست

دارالعلوم دیوبند میں خواتین کے داخلہ پر امتناع اٹھالیا گیا ہے۔ اب وہ بعض شرائط کے تحت احاطہ میں داخل ہوسکتی ہیں۔

سہارنپور(یوپی) (پی ٹی آئی) دارالعلوم دیوبند میں خواتین کے داخلہ پر امتناع اٹھالیا گیا ہے۔ اب وہ بعض شرائط کے تحت احاطہ میں داخل ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد
خواتین کے چہرے کا پردہ

جمعہ کے دن سے لاگو قواعد کے مطابق خواتین کو باحجاب ہونا ہوگا اور خاندان کے ایک رکن کی ان کے ساتھ موجودگی ضروری ہے۔ دارالعلوم انتظامیہ نے قبل ازیں عورتوں کا داخلہ ممنوع قراردیا تھا کیونکہ کیمپس کے اندر ”ریل“ بنانے کی شکایتیں آئی تھیں۔

ویڈیوگرافی پوری طرح ممنوع ہے اور وزیٹرس کو دارالعلوم دیوبند میں داخل ہونے سے قبل گیٹ پر اپنے فون جمع کرادینے ہوں گے۔ دارالعلوم کے میڈیا انچارج اشرف عثمانی نے ہفتہ کے دن کہا کہ کئی دور کی بات چیت کے بعد انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا۔

وزیٹر پاس جاری کرنے کے لئے عہدیدار مقرر کئے گئے ہیں۔ پاس کے لئے آدھار کارڈ یا ووٹر آئی ڈی یا پان کارڈ دکھانا ہوگا۔ وزیٹر کا نام‘ موبائل نمبر‘ اندر داخل ہونے والے مردو خواتین کی تعداد درج کی جائے گی۔

باحجاب خواتین کو غروب ِ آفتاب تک ادارہ کے اندر آنے کی اجازت ہوگی۔ وزیٹر پاس 2 گھنٹے کا ہوگا اور غروب ِ آفتاب کے بعد یہ خود بہ خود منسوخ ہوجائے گا۔