تلنگانہ

توپران کے قریب ایرفورس کا طیارہ تباہ، 2پائلٹس ہلاک

شہر حیدرآباد سے 60 کیلو میٹر دور ضلع میدک میں توپران کے قریب پیر کے روز صبح میں انڈین ایرفورس کا ایک تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد سے 60 کیلو میٹر دور ضلع میدک میں توپران کے قریب پیر کے روز صبح میں انڈین ایرفورس کا ایک تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی
جمعیۃ علماء بودھن کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد افسر صاحب مظہری بلا مقابلہ صدر منتخب
جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ کا ایک روزہ ممبر سازی جائزہ اجلاس منعقد
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت

پلاٹس PC 7M11 ٹرینر طیارہ (ایر کرافٹ) معمول کی تربیتی مشق پر آج صبح حیدرآباد کے ایر فورس اکیڈیمی سے اڑان بھراتھا۔

انڈین ایر فورس کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹرینر طیارہ میں سوار دو پائلٹوں میں ایک انسٹرکٹر تھا جبکہ دوسرا تربیت حاصل کررہاتھا۔

انڈین ایرفورس انتہائی دکھ کے ساتھ دو پائلٹوں کی ہلاکتوں کی توثیق کررہی ہے۔ طیارہ کے گرکر تباہ ہونے سے کوئی عام شہری یا عوامی املاک کو نقصان نہیں ہوا۔

آئی اے ایف کے بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ حادثہ کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا گیاہے۔ بڑے چٹانوں کے درمیان یہ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا اور پورا جل گیا۔ یہ واقعہ آج صبح 8:30 بجے کے قریب پیش آیا۔