تلنگانہ

طوفان می چانگ، تلنگانہ کے لئے ریڈ الرٹ

سمندری طوفان میچانگ کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات نئی دہلی نے تلنگانہ کے بعض حصوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: سمندری طوفان میچانگ کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات نئی دہلی نے تلنگانہ کے بعض حصوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
33فلائٹس کا رخ چینائی سے بنگلورو ایرپورٹ کی طرف موڑدیا گیا
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

یہ طوفان منگل کو آندھراپردیش کے نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان ساحل سے ٹکرائے گا۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طوفان کے اثر سے 90تا100کیلو میٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔

اس طوفان کی شدت کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے لئے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو تلنگانہ میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔

اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ کارپوریشن نے پیش قیاسی کی ہے کہ بھدرادری کتہ گوڑم‘ کھمم اور سوریہ پیٹ میں طوفان کے اثرات کے نتیجہ میں بارش ہوگی۔

a3w
a3w