شمالی بھارت

الیکشن نہ لڑنے والا قائد راجستھان کا نیا چیف منسٹر ہوگا: بی جے پی ذرائع

بی جے پی کے سینئر قائدین پر یقین کیا جائے تو الیکشن نہ لڑنے والا قائد‘ راجستھان کا چیف منسٹر بن سکتا ہے اور الیکشن لڑنے والے اس کے نائب بنائے جاسکتے ہیں۔

جئے پور: بی جے پی کے سینئر قائدین پر یقین کیا جائے تو الیکشن نہ لڑنے والا قائد‘ راجستھان کا چیف منسٹر بن سکتا ہے اور الیکشن لڑنے والے اس کے نائب بنائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

اسمبلی الیکشن میں جیت کے ایک دن بعد چیف منسٹر کے انتخاب کے لئے بی جے پی قائدین کی پے درپے میٹنگس جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسندھرا راجے نے پیر کے دن جئے پور میں اپنے ارکان ِ اسمبلی کی میٹنگ طلب کرلی جبکہ مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور رکن اسمبلی بابا بالک ناتھ کو دہلی طلب کیا گیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سی پی جوشی کو بھی دہلی بلایا گیا۔ چیف منسٹری کی دوڑ میں مرکزی وزیر ارجن میگھوال‘ گجیندر سنگھ شیخاوت‘ اشویی ویشنو‘ ریاستی صدر سی پی جوشی‘ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اور اوم ماتھر شامل ہیں۔

ان قائدین میں کسی نے بھی الیکشن نہیں لڑا لیکن پارٹی کے لئے کڑی محنت کی۔ اسی طرح سابق چیف منسٹر وسندھرا راجے بھی چیف منسٹری کی دعویدار ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ دیاکماری اور کروڑی لال مینا بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

پارٹی قائدین کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے لئے سوشل انجینئرنگ کارڈ کھیلنا چاہتی ہے۔

وہ دلت / مینا کارڈ کھیل سکتی ہے تاکہ اس کے ووٹوں کا تناسب بڑھے اور 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں کارکردگی بہتر ہو۔ قطعی فیصلہ مودی اور امیت شاہ کریں گے۔ دہلی میں نام کو قطعیت دینے کے بعد جئے پور میں عنقریب بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوگی۔

a3w
a3w