بین الاقوامی

مزدوروں کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، 13 گارمنٹ فیکٹریاں بند

کم از کم ماہانہ اجرت 12,500 سے بڑھا کر 30 ہزار ٹکہ کرنے کا مطالبہ، غازی پور میں مظاہرین کو منتشر کرنے پولیس نے آنسو گیس شل برسائے۔

ڈھاکہ (پی ٹی آئی) بنگلہ دیش کی گارمنٹ انڈسٹری میں اتوار کے دن تازہ لیبر بے چینی پھیل گئی۔13فیاکٹریاں غیر معینہ مدت کے بند ہو گئیں۔5 فیاکٹریوں نے ایک دن کی چھٹی کا اعلان کردیا۔کل ویج بورڈ کی میٹنگ ہونے والی ہے۔احتجاجی ورکرس غازی پور کے کوناباڑی اور موچک علاقوں میں جمع ہوئے۔پولیس نے اُنہیں منتشر کرنے آنسو گیاس شل برسائے۔

فیاکٹری مالکا ن کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل زون میں 50یونٹ بند ہوگئے۔ورکرس کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں کہ اقل ترین ماہانہ اجرت 12ہزار500ٹکہ (100امریکی ڈلر) سے بڑھا کر 30ہزار ٹکہ (240 امریکی ڈالر)کردی جائے۔

کئی صنعتی علاقوں میں مظاہرے ہوئے اور فیاکٹریاں بند ہوگئیں۔ بنگلہ دیش چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا گارمنٹ ایکسپورٹر ہے۔ریڈی میڈ کپڑوں کے اس شعبہ میں 40لاکھ ورکرس کام کرتے ہیں۔

ملک کو 80فیصدآمدنی گارمنٹ ایکسپورٹ سے حاصل ہوتی ہے۔حکومت میں یکم نومبر کو تنخواہ بڑھانے کیلئے ویج بورڈ تشکیل دیا تھا۔نئی اجرتیں توقع ہے کہ یکم دستمبر سے لاگو ہوں گی۔

ورکرس کو نئے اسکیل والی تنخواہ جنوری میں ملے گی۔پولیس اور فیاکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ13ریڈی میڈ گارمنٹ فیاکٹریاں غیر معینہ مدت کیلئے بند ہو گئیں۔