کھیل

بنگلہ دیش نے پہلے ونڈے میں ہندوستان کو شکست دے دی

ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں ہندستان نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 187 رن کا ہدف دیا تھا جسے بنگلہ دیش کی ٹیم نے باآسانی حاصل کیا۔

میرپور: بنگلہ دیش نے اتوار کو میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے میچ میں مہدی حسن کی زبردست بلے بازی کی بدولت سنسنی خیز مقابلے میں ہندوستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

ہندوستان کے لیے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل کی جارحانہ اننگز ان کے کام نہ آئی اور ہندوستان کو میزبانوں سے شکست کا مزہ چکھنے پر مجبور کردیا۔

ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں ہندستان نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 187 رن کا ہدف دیا تھا جسے بنگلہ دیش کی ٹیم نے باآسانی حاصل کیا اور ہندستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم ون ڈے سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔

ہندستان کے 186 رن کے ہدف کے بعد میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز اچھا نہیں کیا اور ہندستانی فاسٹ بولر دیپک چہار نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر نجم الحسین شانتو کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین بھیج دیا تھا۔