ایشیاء

پاکستان کے پنجاب میں سڑک حادثات میں 11 افراد ہلاک، 7 زخمی

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا۔

اسلام آباد: پاکستان کے مشرقی پنجاب صوبے میں اتوار کو دو الگ الگ سڑک حادثات میں گیارہ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات مقامی میڈیا اور پولیس نے بتائی۔

متعلقہ خبریں
جنوب مشرقی امریکہ میں طوفان ہیلن سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی
تلنگانہ میں چینی مانجے سے کانسٹبل کے بشمول 3 افراد زخمی
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
مفت برقی سربراہی کے باوجود بجلی کا سرقہ، انتظامیہ پریشان
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی

ضلع کے پولیس ذرائع نے زنہوا کو بتایا کہ ضلع ملتان میں ایک حادثہ بہت زیادہ ٹریفک کے سبب اس وقت پیش آیا جب مسافر وین، کار اور موٹر سائیکل ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دوسرے حادثہ ضلع لیہ میں پیش آیا۔ جہاں کنکریٹ سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی کے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد الٹ جانے سے تین بھائیوں سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔

پاکستان میں سڑک حادثات ایک تشویشناک مسئلہ بن چکے ہیں، جن کی تعدد اور شدت دونوں میں گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

لاپرواہی سے ڈرائیونگ، سڑک کی خراب حالت اور گاڑیوں کی ناکافی دیکھ بھال حادثات کی زیادہ شرح کی بنیادی وجوہات میں سے ہیں۔