جرائم و حادثات
حیدرآباد میں لڑکی سے دست درازی، بنگلہ دیشی شہری گرفتار
وہ لڑکی کے قریب گیا، اسے پکڑا اور نامناسب حرکتیں کرنے لگا۔ لڑکی کے شور مچانے پر مقامی افراد وہاں پہنچے اور اسے بچایا۔ متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی بالاپورپولیس نے ایک بنگلہ دیشی شہری کو ایک نابالغ لڑکی سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، ملزم نے اُس وقت لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی جب وہ دکان جا رہی تھی۔
وہ لڑکی کے قریب گیا، اسے پکڑا اور نامناسب حرکتیں کرنے لگا۔ لڑکی کے شور مچانے پر مقامی افراد وہاں پہنچے اور اسے بچایا۔ متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔